کٹھوعہ مےں دوسر ے روز بھی گولی باری، ایک خاتون زخمی

سی این ایس :     سرینگر      /کٹھو عہ مےں دوران شب ہند وپاک افواج کے مابےن گولی باری مےں اےک خاتوں زخمی ہوئی ہے۔ جموں صوبہ کے ضلع کٹھوعہ کے ہےرانگر سیکٹر میں پاکستان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور مناری گاؤں کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جانب سے گولہ باری میں ایک خاتون کو گولی لگنے سے شدید چوٹیں آئیں جب ان کے گھر میں مارٹر پھٹ گیا۔ گولہ باری کے دوران کئی دیگر مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت نشا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ خاتون کو کٹھوعہ اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جی اےم سی منتقل کر دیا گیا۔ایل او سی پر تعینات بھارتی افواج نے بھی پاکستان کی اس کارروائی کا سخت جواب دیا ہے۔دریں اثنا طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں سرحدی علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے اور انہیں رات زیر زمین بنکروں میں گزارنی پڑی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں