اتل ڈلو نے کورونا نمونے حاصل کرنے پر زور دیا

    جموں/فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولونے یونین ٹریٹری میں سرما کے د وران کووڈ۔19 کی روکتھام کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ویڈیو کانفرنسنگ کے منعقدہ میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے چیف میڈیکل افسروں پر زور دیا کہ وہ تمام اضلاع میں نمونے جمع کرنے اور رابطوں کو تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا تاکہ بیماری کے پھیلائو پر روک لگائی جاسکے۔انہوں نے ڈائریکٹر سکمز اور گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کو آر ٹی ۔ پی سی آرٹیسٹنگ سہولیت کا بھر پور استعما ل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے نئے گورنمنٹ کالجوںکے پرنسپلوں کو آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیت کو متحرک کرنے کے لئے کہا اور ملحقہ علاقوں سے نمونوں کا تشخیص کرنے کی ہدایت دی۔مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن جے اینڈ کے بھوپندر کمار نے کووِڈ۔19 کی روکتھام کے لئے یوٹی میں اُٹھائے گئے اقدامات پیش کی ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز صورہ ، گورنمنٹ میڈیکل کالجوںکے پرنسپل صاحبان، جموں وکشمیر یوٹی کے تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران ، آئی ڈی ایس پی اور ڈبلیو ایچ او کے سٹیٹ سرویلین اَفسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں