مشیر خان کا دورۂ بارہمولہ،سرمائی اور ا،نتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

    سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر کے صدر مشیر بصیر احمد خان نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور اس کے علاوہ ڈی ڈی سی ، یو ایل بی اور پنچایتی ضمنی اِنتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔مشیر نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائےں کہ تمام مطلوبہ انتظامات بروقت ترتیب دیئے جائیں تاکہ لوگوں کو سردیوں میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے پی ڈی ڈی حکام پر زور دیا کہ وہ کٹوتی شیڈول کے نظام الاوقات پر سختی سے عمل کریں اورباقی نظام الاوقات کے دوران بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں۔مشیربصیر خان نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ افرادقوت اور مشینری کو تیار کی صورت میں رکھیں  تاکہ کسی بھی برف باری کی ہنگامی صورت کے دوران بروقت نمٹاجاسکے۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو نے مشیر کو مختلف اِ نتظامات کے بارے میں جانکاری دی جن کو  ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کئے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ تمام نامزد کردہ پولنگ سٹیشنوں میں گرمائش ، روشنی اور دیگر ضروری متعلقہ انتظامات پہلے ہی ترتیب دیئے جاچکے ہیں۔اس موقعہ پر چیف انجینئر پی ڈی ڈی ، ایس ایس پی بارہمولہ ، مختلف لائن محکموں کے سربراہان اور ایگزیکٹیو انجینئروںکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں