ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting. نگروٹہ جھڑپ کے بعد وادی میں حفاظتی انتظامات سخت - مال اور مسافر بردار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکھشائوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر

نگروٹہ جھڑپ کے بعد وادی میں حفاظتی انتظامات سخت - مال اور مسافر بردار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکھشائوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر

 اے پی آئی : سرینگر/جموں سرینگرشاہراہ پرعسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین جھڑپ کے دوران چار عسکریت پسندو ں کے جان بحق ہونے کے واقعے کے بعد جموں کشمیرمیں بالعموم اور وادی کشمیرمیں بالخصوص حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردیئے گئے پولیس وفورسزکوپوری واد ی میں متحر ک کردیاگیامال مسافربرارگاڑیوں، آٹورکھشاؤں ،موٹرسائیکلوں ،سیکورٹیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے لوگوں کے شناختی کارڈ چک کئے جارہے ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے فورسز کیمپوں پولیس اسٹیشنوں اہم سرکاری عمارتوں بیڑبھاڑ والے علاقوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے سی سی ٹی و ی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پرکڑی نظر رکھ جارہی ہے فورسز کے ایک سینئرافسر نے اپنانام مخفی رکھنے کی شرط پرکہا کہ مختلف چینلوں سے جو اطلاعات موصول ہورہی ہے، عسکریت پسند الیکشن میں رخنہ ڈالنے والے لوگوں کے جان مال کونقصان پہنچانے بی ڈی سی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں پولیس وفورسز کے حملوں کا منصوبہ بناچکے ہے ۔مزکورہ افسر کے مطابق عسکریت پسندوں کے ان منصوبوں کوناکام بنانے کی خاطر وادی بھر میں حفاظتی صورتحا ل کاجائزہ لینے کے بعدپولیس وفورسزکومتحرک کردیاگیاہے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے علاوہ مال مسافر بردار نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔مذکورہ افسر کے مطابق امن ہرحال میں قائم رکھاجائےگااور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نیہں دی جائےگی ۔مزکورہ افسر کے مطابق الیکشن کوخوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی خاطر نیم فوجی دستوں کے جوان پوری طرح سے تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ا۔نہوںنے کہاکہ لوگوںسے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے جوامن میں رخنہ ڈالنے غیرقانونی سرگرمیاں انجام دینے کی کارروائیاں انجام دیناچاہتے ہے تاکہ ان کےخلاف موثراقدامات اٹھائے جاسکے ۔مزکورہ افسر نے کہا کہ لوگوں کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کسی بھی بے گناہ شہری کوتنگ طلب نہیں کیاجائےگاتا کہ قصورواروں کومعاف بھی نہیں کیاجائےگا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں