سردی کی شدید لہر جاری  شبانہ سردیوں میںبھی پھر اضافہ

    سرینگر/سی این آئی/ وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں بارشیں اور برفباری ہوئی تاہم بعد میںموسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند دنوں تک یعنی02دسمبر تک وادی میںسردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ادھر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا کم سے کم 1.4درجہ حرارت رہا ۔ جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 5.4ڈگری رہاہ ۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5ریکارڈ کیا گیا۔
کٹرہ میں 14.6، بٹوت میں 9.6بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میںلوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں