واجب الادا رقومات کی عدم واگذاری کےخلاف ٹھیکیدار سراپا احتجاج - میونسپل کنٹریکٹرس ویلفیر فورم پر تمام ٹھیکیداروں کی طرف سے بھر پور اعتماد کااظہار

سرینگر/۸۲ñنومبر بروز سنیچروار میونسپل کنٹریکٹرس ویلفیر فورم نے اولڈ فنڈس آفس واقع کرن نگر میں عام میونسپل ٹھیکیداروں کا اجلاس منعقد کیا جس میںمیونسپل کارپوریشن سے وابستہ بیشتر ٹھیکداروں نے شرکت کرکے ویلفیر فورم پر اپنا بھر پور اعتماد ظاہر کیا، اجلاس میں ٹھیکیدارون کو درپیش مسائل پر بحث و مباحثہ ہوا ۔بالخصوص میونسپل ٹھیکیداروں کی Paymentجو ابھی تک واگذار نہیں کی گئی کے خلاف ٹھیکیداروں نے زبردست احتجاج کیا،ٹھیکیداروں نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ ایک ٹھیکیدار تمام لوازمات پورا کرنے کے بعد جس میں ٹینڈر نوٹس کی اجرائ سے لیکر ای ٹینڈرنگ تک اور پھر اعلیٰ معیار طرز پر کام مکمل کرنے کے بعدمتعلقہ کونسلروں سے تحریری طور NOCحاصل کی جاتی ہے اسکے باوجود بھی ان کی ادائیگی نہیںہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار زہنی پریشانی میںمبتلا ہوتے ہیں، آخر پر میونسپل کنٹریکٹرس ویلفیر فورم کی طرف سے جناب میئر صاحب، کمشنر صاحب اور چیف اکاونٹس آفسر سے مودبانہ گذارش کی گئی کہ میونسپل ٹھیکدااروں کے واجب الادا رقومات واگذار کی جائے بصورت دیگر ٹھیکیدار کام بند کرنے پر مجبورہوجائیںگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں