گورونانک دیو جی کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - سرےنگر سمےت وادی بھرکے گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

سی این ایس :     سرینگر/وادی کشمےر مےں سکھ مذہب کے بانی گورونانک دیو جی کا551 واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلہ میں سرےنگر سمےت وادی بھرکے گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وادی میں مقیم سکھ برادری نے  ےہ تہوارکا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منا یا۔ شہر سرینگر اور وادی کے دوسرے قصبوں میں قائم گردواروں، فوج اور فورسز کیمپوں میں خصوصی پوجا پاٹ اور شبدھ کیرتن کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں شہر سرینگر میں قائم گردواروں کو کئی روز قبل سجایا گیا تھا اور اس موقعہ پر وادی کے مختلف علاقوں بالخصوص سرینگر شہر میں قائم گردواروں میں پوجا پاٹ اور شبدھ کیرتن کا اہتما م کیا گیا۔سرےنگر میں سب سے بڑی تقریب بالائی شہر کے برزلہ علاقے میں واقع گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ جہاں سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ماتھا ٹیکنے کیلئے آئی اوروہاں خصوصی لنگروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ادھر لالچوک اور جواہر نگر میں قائم گردواروں میں خاص گہما گہمی اور چہل پہل تھی جس کے دوران سکھوںفرقے سے وابستہ سینکڑوں عقیدت مندوں نے وہاں حاضری دیکر پوجا پاٹ اور شبدھ کیرتن کی تقریبات میں حصہ لیا۔ بارہمولہ ، ترال ، ملگال، پٹن، بڈگام، ہندوارہ، کپواڑہ کے علاوہ دوسرے علاقوں میں مقیم سکھ برادری نے یہ تہوار منایا۔ اس موقعہ پر مسلمانوں نے /جاری صفحہ ۱۱ پر
گورونانک دیو جی......سکھوں کے گھر جاکر اس موقعہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ادھر جموں کے مختلف علاقوں میں بھی کافی رونق اور چہل پہل تھی جس کے دوران شہر میں قائم تمام گردواروں کا بھی سجا یا گیا تھا۔ اس موقعہ پرخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے گورونانک دیو کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گورو نانک دیو جی ایک عظیم سنت تھے اور ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے ملک میں آپسی بھائی چارے اور باہمی روا داری کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے گورو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رےاست کے سکھ برادری کو شری گورونانک جی دےومہاراج کی ےوم پےدائش پر مبارکباد پےش کےا ہے۔ اُنہوں نے اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ گورونانک جی نے انسانےت ، عدم تشدد بھائی چارہ فرقہ دارانہ مےل ملاپ کی تعلےم دی ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا ،کہ رےاستی عوام کو اِس بات پر فخر ہے کہ ےہاں کے عوام نے صدےوں سے بھائی چارہ کی علم کو فروزان رکھا ہے، اور ہر مصےبت اور امتحان کی گھڑی مےں اےک دوسرے دُکھ سکھ مےں برابر شرےک رہے ہےں۔ پارٹی جنرل علی محمد ساگرâاےڈوکےٹá ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، دیوندر سنگھ رانا نے بھی رےاست کے سکھ برادری کو مبارک باد پےش کےا ہے جبکہ پارٹی کے دےگر زعما محمد شفےع اوڑی ، شرےف الدےن شارق ، محمد رمضان چودھری، شمی اوبرائے، جاوید احمد ڈار، رتن لال گپتا، علی محمد ڈار ، اور شری جگدیش سنگھ آزاد نے اِس موقعہ پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں