یونین ٹیرٹری سطح پر جموں وکشمیر میںپنچایت ایوارڈس قائم - بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی گرام، بلاک اور ضلع پنچایتوں کو بالترتیب 3 لاکھ، 4 لاکھ اور5لاکھ کے انعام سے نوازاجائےگا - ایل جی کی صدارت میں انتظامی کونسل میٹنگ میںفیصلے کو منظوری دی گئی

جموں/پنچایتی راج اداروں کی اہلیت ، کاوشوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف اور اُن کے مابین مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لئے انتظامی کونسل جو  یہاں کونسل میٹنگ کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں یونین ٹریٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ قائم کرنے کو منظوری دی۔ایوارڈ گرام، بلاک اور ضلع سطح کی پنچایتوں کو چار زمروں کے تحت دئیے جائیں گے۔قومی پنچایتی راج دِن کی سالانہ تقریب جو کہ 24اپریل کو منائی جاتی ہے پر فاتح پنچایت راج ادارے کو یونین ٹیرٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس میں مومنٹو، سائی ٹیشن 3لاکھ روپے گرام سبھاکے لئے ،4لاکھ روپے بلاک پنچایت کے لئے اور 5لاکھ روپے ضلع پنچایت کے لئے دئیے جائیں گے ۔یوٹی کی پنچایتوں کے لئے انعامات کے لئے انتخاب کا عمل قومی سطح پر بہترین پنچایتوں کےلئے انتخاب کے عمل کے ساتھ ہی منعقد ہوگااور اس میں ضلع کمیٹیوں سے موصول شدہ نامزدگیاں شامل ہوں گی۔ہرزمرے کے تحت فاتح کا انتخاب یوٹی سطح کی پنچایت پروفارمنس اسسٹمنٹ کمیٹی کرے گی جس کی سربراہی  سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج کرے گی۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ یوٹی انتظامیہ نے پنچایت راج کو مستحکم کرنے اور اسے مقبول عام بنانے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیںجس کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز تک انصاف فراہم کرنے کے علاوہ انہیں دفتری طوالت میں الجھنے سے بھی چھٹکارا دلانا شامل ہے،کیونکہ پنچایتی اداروں کے نتیجے میں لوگوں کو اپنی شکایات اور مشکلات کا حل تلاش کرنے کیلئے دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑسکتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں