حارث رؤف ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرینگے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2020-21 ایڈیشن میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اگلے سال جنوری میں بی بی ایل کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔بی بی ایل ٹیم میلبرن اسٹارز کا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن کے مقابلے میں 27سالہ نوجوان نے کامیابی حاصل کی تھی، 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں جس میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 5وکٹیں شامل تھیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ “مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس سیزن میں میلبورن اسٹارز میں واپس آکر ایم سی جی میں دوبارہ کھیل سکتا ہوں۔” “یہ آخری سیزن میں ناقابل یقین سفر تھا اور اس نے میری زندگی کو بہت سی چیزوں کو تبدیل کردیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں