پرئمیر لیگ کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تین میچ کھیلے گئے - برف باری کے سبب فٹ بال مقابلے نہیںہوسکے،والی بال آج سے کھیلے جانے کا امکان

سرینگر؍اپنے نمائندے سے ؍جے کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کبڈی چمپئن شپ کے سلسلے میںکل منی سپورٹس کمپلیکس میں سنو پولٹری کبڈی کلب نے ہیون لک کبڈی کلب کو 24کے مقابلے 53پوائنٹس سے ہرایا ۔ دوسرے میچ میں ایکم سپورٹس اکیڈیمی نے اینجلز مشن کبڈی کلب کے خلاف 37کے مقابلے 57پوائنٹس سے جیت درج کی ۔ کل دن کے آخری میچ میں حسینی سپورٹس کلب کا مقابلہ آکاش اینٹرپرائزز کبڈی کلب سے ہوا۔ جو کہ حسینی کلب نے 31کے مقابلے 40پوائنٹس سے جیت لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں کبڈی شائقین نے تینوں میچوں کامشاہدہ کیا۔ جی جی گوو منیجر ٹیکنکل NHAIمہمان خصوصی تھے۔ ان کا تعارف کبڈی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام جموں وکشمیر سپورٹس کونسل نے کبڈی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کیا ہے ۔ ٹرف پر برف کی موجودگی کے سبب فٹ بال میچ کھیلے نہیں جاسکے۔ 13دسمبر سے فٹ بال میچوں کا باضابطہ آغاز ہوگا۔ جبکہ والی بال ٹورنامنٹ بھی 13دسمبر سے کھیلے جانے کا امکان ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں