گلمرگ میں ایڈونچرسپورٹس تقریب کا انعقاد مہم جوئی میں سینکڑوں نوجوانوں کی شرکت

سرینگر؍اپنے نمائندے سے ؍یوم بین الاقوامی مونٹین کے سلسلے میں محکمہ سیاحت نے شہرہ آفاق برفیلی وادی گلمرگ میں ایڈونچرس سپورٹس کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ناظم سیاحت نثار احمد وانی نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ ایڈونچر سپورٹس کو بڑھاوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ ایڈونچرسپورٹس میں نوجوانوں کی بھاری تعداد کی موجود سے مذکورہ کھیلوں کا جموں وکشمیر میں مستقبل تابناک ہے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مونٹین ڈے کے سلسلے میں سرمائی کھیلوں کے علاوہ ٹریکنگ اور مہم جوئی میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان شامل ہوئے۔ جبکہ ٹی آر سی میں بھی تقریب کے انعقاد کے موقعہ پر نوجوانوں نے حصہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں