امریکہ میں دو اہم سرکاری محکموں پرغیر ملکی سائبر حملوں کی تصدیق

واشنگٹن/ 14دسمبر/ ایجنسیز/امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے متعدد سرکاری محکموں بشمول محکمہ خزانہ اور کامرس کے کمپیوٹر سسٹمز کو غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی سے ہیک کیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے محکمہ خزانہ اور کامرس ڈپارٹمنٹ پر حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر روس کا ہاتھ ہے۔ امریکی میڈیا ان حملوں کو گزشتہ کئی برسوں میں امریکی حکومتی نظام پر سب سے زیادہ مہارت سے کیے گئے حملے قرار دے رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) اور اور ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کا سائبر کرائم کا شعبہ سسٹم میں اس دراڑ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں