سعودی عرب نے کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا - کامیابی عوام کی جانب سے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہوئی

ریاض/ 14دسمبر/ ایجنسیز/  سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا۔ سعودی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیابی سیکورونا وائرس پر قابو لیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اتوار کے روز کورونا کے صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک میں مارچ سے شروع ہونے والی کورونا لہر کے بعد اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں کووڈ کی صورتحال یہ ظاہر کررہی ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقے کورونا سے محفوظ ہیں جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں کیسز 50 سے نیچے آئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے وائرس پر تیزی سے قابو پایا جس سے کیسز میں کمی آئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سعودیہ نے اب کورونا پر مزید بہتر قابو پالیا ہے اور یہ کامیابی عوام کی جانب سے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہوئی کیونکہ یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوتا کہ حکام ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔ ترجمان کا ویکسین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیٹا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کے اچھے اثرات ہیں اور ویکسین عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں