نیویارک میں چرچ کے باہر فائرنگ ، حملہ آور زخمی

واشنگٹن ، 14 دسمبر (یواین آئی) امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چرچ کے باہر کرسمس کے ایک پروگرام میں اتوار کے روز بھیڑ کے قریب فائرنگ کرنے والے ایک مسلح شخص پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ‘نیو یارک پوسٹ’ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق مین ہیٹن میں سینٹ جان دی ڈیوائن کے گرجا گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے شام تقریباً چار بجے پیش آیا ۔ بندوق بردار کو پولیس افسران نے گرفتار کرلیا۔ آؤٹ ڈور کورل کنسرٹ کے اختتام کے بعد سیکڑوں افراد وہاں سے روانہ ہونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘میں نے سنا ، دو یا تین دھماکے ہوئے جو واقعی بہت تیز تھے ۔ میں نے دیکھا ،کوئی شخص مجھ سے دس میٹر دور سیڑھیوں سے فائرنگ کر رہا تھا۔
’’اسی دوران ، ‘ڈیلی نیوز’ نے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس افسران نے بندوق بردار کو شدید زخمی کردیا جسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں