ایمہ مساجد

ایس ایس پی بڈگام کی ائمہ مساجد اور مذہبی لیڈروں کیساتھ میٹنگ

 کوروناوائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ایس ایس پی بڈگام ، طاہر سلیم (جے کے پی ایس)نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام کے کانفرنس ہال میں ضلعی بڈگام کے مختلف مساجد کے ائمہ کرام اور مذہبی رہنمائوں سے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کا مقصد کووڈ19پروٹوکول کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ہوا۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے مساجد کے ائمہ اور مذہبی رہنمائوں کوروناپر قابو پانے کے اقدامات کے سلسلے میں موجودہ چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاءسے درخواست کی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ مذہبی مقامات پر کورونا کےایس او پیز پر عمل کریں اور خطبات کے دوران مذہبی مقامات پر کوویڈ کی دوسری لہر کے بارے میں لوگوں کوآگاہ کریں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران نماز پڑھتے ہوئے مساجد میں معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے اور کووڈ 19کے دیگر رہنما خطوط پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ایس ایس پی بڈگام نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے میں اضافے کے دوران ضلع میں کوویڈ 19کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے برادری کو آگاہی کرئے۔ انہوں نے کوویڈ ویکسی نیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر بھی ان پر زور دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں