امریکی صدر بائیڈن کا رمضان کے موقعے پر پیغام

مسلمان امریکہ کی خوش حالی میں اضافہ کا باعث رہے ہیں

مسلمان امریکہ کی خوش حالی میں اضافہ کا باعث رہے ہیں ،بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام
عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اس برادری سے تعلق رکھنے والے صحتِ عامہ کے ورکرز اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے میں شامل ہیں۔ماہِ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتےہوئے خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمان اپنے اعتقاد کے مطابق دوسروں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اعادہ کریں گے اور وہ خدا کی نعمتوں کا شکر بھی ادا کریں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں