دلی میں آکسیجن کی قلت اور بحرانی صورتحال پر کانگریس فکر مند

راہل گاندھی نے کووڈ بیڈ اور آکسیجن بحران لے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا
کورونا کے غیر متوقع بحران کے حوالہ سے راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے لوگ پریشان ضرور ہیں لیکن اموات آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کے سبب ہو رہی ہیں۔دلی میں آکسیجن کے بحران پر راہل گاندھی نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بحرانی کیفیت کےلئے مودی سرکار ذمہ دار ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کووڈ بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی کمی نے ملک کی طبی خدمات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہیں آکسیجن نہیں مل پانے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈ میسر نہیں ہو پا رہا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں