کوروناکی دوسری لہر مختلف شعبوں کیلئے سخت چیلنج : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

انتظامیہ موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے مستعد
کہا جب ہم مل کر کام کریں گے تو ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے
سری نگر:۶۲،اپریل:جے کے این ایس :        جموںوکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کوروناکی دوسری لہر کومختلف شعبوں کیلئے سخت چیلنج مانتے ہوئے واضح کیاکہ جب ہم مل کر کام کریں گے تو ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے سبھی لوگوںکو موجودہ صورتحال میں نہ گھبرانے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انتظامیہ کورونا کا مقابلہ کرنے کےلئے پرعزم ہے۔منوج سنہا نے جموں وکشمیرکے نوجوانوں کو سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی یہ ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں