جموںکشمیر میںکورونا وائرس کی دوسر ی لہر میں شدت ، جمعرات کو مثبت معاملات کا نیا ریکارڈ قائم

مثبت معاملات میں3474نئے افراد کا اضافہ ، متاثرین کی تعداد 172551تک پہنچ گئی
26مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 2253تک پہنچ گئی
 جموں کشمیر جمعرات کے روز کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مثبت معاملات نے ایک نیا ریکارد قائم کیا ۔۔ حکام کے مطابق جمعرات کو 3474نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد172551تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1024جبکہ کشمیر میں 2450نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، ساتھ ہی 1617مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔اسی دوران ایک دن میں 26مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 2253تک پہنچ گئی ۔ ۔ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں