نوین چودھری نے خریف سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اور کسانانِ بہبود نوین کمار چودھری نے آج اَپنے دفتر میں آئندہ خریف سیزن کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔پرنسپل سیکرٹری نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقدہ میٹنگ کے دوران گندم کی حصولی اور سرکاری منڈیوں کے کام کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کسانوں کو پانچ دن کے اندر اندر ان کی پیداوار کی ادائیگی یقینی بنائے اور ایس ڈی اے اوز کو مقررہ وقت پر واجبات کی ادائیگی کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام ادائیگیاں صرف براہ راست بذریعہ بینک ٹرانسفر کی جائیں گی۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ مکئی کی فصل کی فروخت اور خریداری کو فروغ دینے کے لئے محکمہ زراعت راجوری، پونچھ ، رام بن ، ڈوڈہ اور جموں خطوں میں تجرباتی طور پر ایک ایک منڈی کھولے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں