مشیر بصیر خان نے سری نگر میں پاور گرڈ سٹیشنوں اور ریسونگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا

چوبیس گھنٹے صارفین شکایتی ازالہ سیل کے مو¿ثر کام ، نظام الاوقات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
 لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج سری نگر میں گرڈ سٹیشن سولنہ ، پاور گرڈ بمنہ اور گرڈ سب سٹیشن راولپورہ سمیت مختلف پاور گرڈ سٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا۔اِن گرڈ سٹیشنوں کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے مشیر موصوف نے بجلی کی فراہمی کے مو¿ثر باضابطہ اور نظام کو مزید بہتربنانے کے لئے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے اَفسران کو ہدایات جاری کیں۔ورے کے دوران اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ پہلے سے اعلان شدہ شیڈول کی سختی سے پابندی کریں اور بجلی کی غیر متوقع کٹوتی نہ ہو۔مشیرموصوف نے صارفین شکایتی ازالہ سیل کو مزید مو¿ثر اورتیزتر بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ کسٹمر کیئر سروسز سے متعلق موزوں اور آسان تفصیلات کو دستیاب رکھیں جن میں موصولہ شکایات کی تعداد ، شکایت کی نوعیت اور ان کے تدارک کے ساتھ وقت کی مدت بھی شامل ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں