لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ آئیں

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سخت فیصلے لئے گئے
بغیر کسی کام کے نجی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں /ڈپٹی کمشنر سرینگر
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کا کہنا ہے کہ شہر میں سخت کورونا کرفیو کے نفاذ کی خاطر پولیس اور ضلع انتظامیہ زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو کوئی بھی کووڈ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا جارہا ہے اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے لوگوں سے مودبانہ اپیل کی کہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ہی لوگ باہر آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا چین کو توڑنے کی خاطر سخت لاک ڈاون کا نفاذ ناگزیر ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں