بنگال کی کمان سنبھالتے ہی ممتا نے کئی افسران بدلے، سخت کورونا پابندیوں کا بھی اعلان

بنگال کی کمان سنبھالتے ہی ممتا نے کئی افسران بدلے، سخت کورونا پابندیوں کا بھی اعلان
مغربی بنگال کی لگاتار تیسری مرتبہ کمان سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پوری طرح سرگرم ہو گئی ہیں۔ ایک طرف انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، تو دوسری طرف بنگال میں کورونا کے حالات سے نمٹنے کے لیے کئی سخت اقدام کا اعلان بھی کیا۔ بدھ کے روز ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”ہمارا آکسیجن مرکز لے کر چلی جا رہی ہے۔ کووڈ کو لے کر مرکز کی پالیسی شفاف نہیں ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، میں نے ان سے بہتر پالیسی بنانے کی گزارش کی ہے۔“ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے ڈی جی پی اور اے ڈی جی کو بدل دیا ہے اور سبھی ایس پی کو تشدد روکنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں