مسجد حرام  میں 70 ہزار لیٹر سے زیادہ سینی ٹائزر کا روزانہ استعمال

مسجد حرام  میں 70 ہزار لیٹر سے زیادہ سینی ٹائزر کا روزانہ استعمال
الریاض: رمضان المبارک کے دوران میں المسجد الحرام کی نظافت کے لیے روزانہ 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مصفا مائع مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت عامہ المسجدالحرام کی صفائی کا بھرپور اہتمام کررہی ہے تاکہ عبادت گزاروں کو کروناوائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جا سکے۔سعودی حکام نے کعبة اللہ کے گرد مطاف میں سخت اقدامات کا نفاذ کیا ہے اور وہاں عبادت گزاروں سے طے شدہ فاصلے کو برقرار رکھنے کی پابندی کرائی جارہی ہے اور وہاں آنے والے تمام عمرہ زائرین اورعبادت گزارکووِڈ-19 سے محفوظ رہنے کے لیے ہمہ وقت ماسک پہن رہے ہیں۔مسجدالحرام کے احاطے میں اور تمام اطراف مخصوص راستے بنائے گئے ہیں جہاں سے گزر کر عبادت گزارآتے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ سینی ٹائزیشن اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔ کعب? اللہ کے گرد روزانہ 1500 لیٹر سینی ٹائز خوشبوئیات کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اور المسجد الحرام میں تمام مطاف اور اطراف کو روزانہ دس مرتبہ اس مصفا مائع مواد اور خوشبوئیات سے دھویا جاتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں