بنگال کے لوگو ں نے بی جے پی کو قبول نہیں کیا

مغربی بنگال میں دو مئی کو آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں الگ الگ حصوں میں ہوئے تشدد کو لے کر مرکزی حکومت اور مغربی بنگال سرکار کے درمیان تکرار جاری ہے۔ بی جے پی کی جانب سے ترنمول کانگریس پر حملے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ایسے میں جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس پورے معاملہ پر رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ بی جے پی کے لیڈران عوام کے فیصلہ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال تشدد میں مارے گئے لوگوں کے کنبہ کیلئے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے لا اینڈ آرڈر کے تحت 16 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے بی جے پی اور ٹی ایم سی کے آدھے آدھے کارکنان تھے وہیں ایک مشترکہ محاذ کا کارکن تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں