بھارت میں وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکہ سے مختلف

 فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنے کا موقع ملا ہے/عالمی ادارہ صحت
   عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے بھارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ بھارت میں وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکہ سے مختلف ہے۔بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بھارت میں فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں کورونا کا پھیلاو¿ زیادہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں احتیاطی تدابیر عالمی ادارہ صحت کی کورونا ایس اوپیز سے مطابقت نہیں رکھتیں ہیں جبکہ کورونا سے نمٹنے کی مسلسل تیاریاں وباءکے مکمل خاتمے تک ہونی چاہییں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں