معروف صحافی شیش نارائن سنگھ بھی کووڈ سے ہوئے فوت

8دنوں میں دوسرکردہ جرنلسٹوں کی کووڈ سے موت ، مزید دو کی حالت ابتر
معروف صحافی شیش ناراین سنگھ جمعہ کے روز کووڈ سے فوت ہوئے ہیں۔شیش ناراین سنگھ کچھ روز سے کورونا وائرس سے متاثر تھے، علاج کے دوران پلازمہ سمیت کئی طریقہ سے ان کی زندگی کی حفاظت کی کوشش کی گئی لیکن سب بے کار ثابت ہوا اور جمعہ کی صبح وہ انتقال کر گئے۔ اس سے پہلے 30اپریل یعنی گزشتہ جمعہ کے روز شہور ٹی وی اینکر اور جرنلسٹ روہت سردانا بھی کووڈ سے جنگ ہارنے کے بعد اس دنیا سے چلے گئے تھے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ مزید دو صحافی دلی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران صحافی شیش نرائن سنگھ کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی ،کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اہم شخصیات نے افسوس کااظہار کیا ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں