بھارت میں پہلی مرتبہ کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

وزارت صحت کے حکام کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 لاکھ ایک ہزار 78 نئے مثبت معاملے درج ہوئے
   بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ ریکارڈ اموات کے بعد متعدد ریاستوں میں سخت لاک ڈاو¿ن لگادیا گیا۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 187 ہلاک ہوگئے جس کےبعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسی دورانیے میں 4 لاکھ ایک ہزار 78 نئے کیسز کی اطلاعات ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کےبعد مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے کیسز اور اموات کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔بی ایم ڈبلیو، ڈیملر، فورڈ، نسان اور رینالٹ سمیت آٹوموبائل تیار کرنے کے لیے مشہور تامل ناڈو نے پیر سے جزوی سے مکمل لاک ڈاو¿ن میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست میں عوامی نقل و حمل کو روکنے اور سرکاری طور پر چلائے جانے والے شراب خانوں کو بند کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں ریاست کرناٹک نے مجموعی طور پر شٹ ڈاو¿ن میں توسیع کردی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں