کورونا کے قہر سے دنیا پریشان، اب تک 32.70 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

سی ایس ایس ای کے ذریعہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 69لاکھ 19 ہزار 303 ہوگئی ہے، جبکہ 32 لاکھ 70 ہزار 397 افراد کی موت ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.69 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.70 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 69 لاکھ 19 ہزار 303 ہوگئی ہے، جبکہ 32 لاکھ 70 ہزار 397 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں