لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کی

جموں و کشمیر کے تمام 20 اَضلاع میںسوموار 10 مئی 2021ءکی صبح 7 بجے تک نافذ کردہ کورونا کرفیو میں 17 مئی 2021 کی سوموار کو صبح 7 بجے تک مزید 7 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ کچھ ضروری خدمات کے علاوہ کرفیو سخت ہوگا۔مزید یہ کہ شادی بیاہ کے لئے جائزاجتماع کو گھٹا کر صرف 25 اَفراد تک کردی گئی ہے یہ اطلاق آج یعنی 9 مئی 2021ءسے لاگو ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں کووِڈ ٹاسک فورس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران یہ فیصلے لئے گئے جس میں ضلع وار کووِڈ منظر نامے اور مہلک وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد لیا گیا۔میٹنگ کو بتایا کہ جموںوکشمیر میں مرکزی حکومت کی مداخلت سے جلد ہی 10 اِضافی آکسیجن جنریشن پلانٹ سامنے آرہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلق اَفسران سے کہا کہ وہ تمام سول اور دیگر معاون کاموں کی تکمیل کو ترجیح دیں تاکہ ان آکسیجن پلانٹوں کی جلد کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں