روزنامہ راشٹریہ سہارا کے ایڈیٹر سید نفیس حسن عابدی کا8 اور9مئی کی درمیانی شب 12:00بجے لکھنؤ میں 60برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے، لیکن کچھ دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ خراب چل رہی تھی۔ حال ہی میں ان کے پتے کی پتھری کا آپریشن ہوا تھا۔ پوری طرح صحت یاب بھی نہ ہوئے تھے کہ سینے کے انفیکشن کی شکایت ہوگئی۔ 15 دنوں تک آئی سی یو میں ایڈمٹ رہے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں گھر لے جایا گیا،جہاں برابر علاج چلتا رہا، لیکن افاقہ نہ ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں