پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا، گھر میں نظر بند

پی ڈی پی کے سینئر لیڈر کو پانچ ماہ کی اسیری کے بعد ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا کرنے کے فوراً بعد گھر میں نظر بند کیا گیا ۔ یو پی آئی کے مطابق پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کو پیر کے روز پانچ ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا گیا۔ نعیم اختر کو ایم ایل اے ہوسٹل سے رہائی کے فوراً بعد گھر میں نظر بن کیا گیا۔پی ڈی پی ترجمان نجم الثاقب کے مطابق اختر کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کیا گیا جس کے بعد ا±سے ہمہما مہ علاقے میں واقع ا±ن کے گھر منتقل کیا گیاجہاں ا±نہیں نظر بند رکھا گیا۔اختر کو گذشتہ برس21دسمبر کے روز گرفتار کرکے ایم اے ہوسٹل سرینگر میں مقید رکھا گیا تھا۔اس سے قبل اختر کواگست2019میں گرفتار کرکے10ماہ بعد 2020میںرہا کیا گیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں