نسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں او پی ڈی سروس معطل

نسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں او پی ڈی سروس معطل
ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی /ترجمان
کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز افزاں اضافہ ہونے کے بیچ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے او پی ڈی سروس کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یو پی آئی کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں آئے روز کے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، یا سکمز نے پیر کو او پی ڈی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا۔انسٹی چیوٹ کی پی آر او، کلثوم بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نے لکھا کہ تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔انسٹی چیوٹ نے جنرل میڈیسن،نیورولوجی،کارڈیالوجی وغیرہ شعبہ جات کیلئے ٹلی فونک سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسٹی چیوٹ نے رواں برس 8اپریل کو نان ایمرجنسی جراحیاں اور داخلے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں