مشیر بصیر خان نے لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی


مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ پاس کے بغیر کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہ ہو
لیفٹنینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں خاص کر پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاون کو سخت سے عملائیں اور صرف ایسی گاڑیووں کو چلنے کی اجازت دیں جن کے پاس مجاز حکام کی جانب سے فراہم کردہ پاس موجود ہوں۔ مشیر موصوف نے ان ہدایات کو مختلف شہر سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے مختلف جگہوں پر قائم کئے گئے پولیس کے ناکوں کے جائزہ لینے کے دوران کیا ۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ شہر میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کی صد فیصد ٹسٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ باہر سے کوئی بھی پازیٹو مریضوں شہر میں بغیر جانچ ک داخل ہوسکے۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ گائڈ لائنوں پر عمل پیرا رہنے سے ہی کووڈ کی موجودہ چین کو توڑا جاسکتا ہے ۔ گھروں میں رہنا، ماسک پہننا، سماجی دوری برقرار رکھنا اور ویکسین کووڈ مخالف حربے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ اس موقعے پر ایس پی سرینگر (ویسٹ) پرپریٹ سنگھ نے مشیر موصوف کو لاک ڈاون کے نفاذ کےلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ ان کو بتایا گیا کہ نیشنل ہاے وے اور دیگر اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیںجہاں لاک ڈاون کے دوران گاڑیوں کی نقل و حمل پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ انہوںنے مشیر موصوف کو یقین دہانی کرائی کہ کسی ایمرجنسی کے بغیر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں