کورونا کرفیو کے نفاذ کا ´سخت فیصلہ´ عوام کے تحفظ کے لئے لینا پڑا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں 'کورونا کرفیو' کے نفاذ کا سخت فیصلہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں نافذ کئے جانے والے 'کورونا کرفیو' کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اب یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں ایک ہفتے کا کورونا لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے۔منوج سنہا نے پیر کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: 'میں سمجھتا ہوں کہ مذہبی تہواروں کا موقع ہے۔ ابھی تو رمضان چل رہا ہے۔ باوجود اس کے یہ سخت فیصلہ آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے لینا پڑا ہے'۔انہوں نے کہا: 'کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو روکنے کے لئے آپ کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں