کووڈ 19سے فوت ہوئے افراد کے کنبوں کےلئے خصوصی مراعات کا اعلان

واحد کماﺅں کھونے والے عمر رسیدہ شہریوں کو تاحیات وظیفہ
جن بچوں نے اپنے والدین کھوئے خصوصی سکالر شپ دی جائے گی
سرینگر/جموں کشمیر کے لیفٹننیٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ہم نے اس کووڈ وبائی بیماری سے اپنی عزیزوں کو کھویا ہے جن کی موت وقت سے پہلے ہوئی ہے ۔ موجوہ کووڈ صورتحال سے نمٹنے کےلئے بلائی گئی ایک اہم میٹنگ میں ایل جی نے کئی اہم اعلانات کئے ۔ انہوںنے کہا کہ سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ایک متاثرہ کنبے تک پہنچے اور انہیں معالی مدد فراہم کی جائے گی ۔تعمیراتی کاریگروں، مزدوروں، پونے والے ، پالیکی والے ، پٹھووالوں کو دو ماہ تک ایک ایک ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کووڈ 19کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایس ڈی آر ایف کے تحت صوبائی کمشنروں اور ضلع کمشنروں کو 55کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا آج ان کنبوں کےلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے جنہوںنے اس کووڈ وباءسے اپنی پیاروں کو کھودیا ہے ۔ لیفٹنینٹ گورنر نے کہا ہے کہ ایسے عمر رسیدہ اشخاص جنہوں نے گھر کے واحد کماﺅ کو اس وباءمیں کھودیا ہے کو تاحیات خصوصی پنشن فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے بچوں کو جنہوں نے وباءمیں اپنے والدین کو کھودیا ہے کو خصوصی سکالر شپ دی جائے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں