جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں متواتر13ویںروز بھی لاک ڈاﺅن

 نرمی کے دوران احتیاطی تدابیربالائے طاق
بارہمولہ قصبہ میں رش،بڈگام میں بینک کے باہرہجوم،حکام کی فوری کارروائی
 جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں متواتر13ویںروز بھی معمولات زندگی عملاً مفلوج رہے ،کیونکہ کورونا کرفیو ولاک ڈاﺅن کے تحت عائد پابندیوں وبندشوں کے چلتے تمام بازاربندرہے جبکہ شاہراہوں اورسڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔تاہم منگل کی صبح بڈگام اوربارہمولہ سمیت کچھ علاقوں میں لاک ڈاﺅن میں دی گئی نرمی کے دوران لوگوں کوکوروناسے بچنے کیلئے لازمی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اُڑاتے دیکھا گیا۔جسکے بعدبڈگام میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں