وائلو کوکر ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین مسلح تصادم آرائی

وائلو کوکر ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین مسلح تصادم آرائی
عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاں بحق ، اسلحہ و گولہ بارود ضبط
جنگجوﺅں نے خود سپردگی کی پیشکش ٹھکرادی، عبید شفیع آری باغ نوگام حملے میں ملوث تھا / پولیس کا دعویٰ
  شوپیان کے بعد جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجوﺅں سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے ۔جبکہ مہلوک جنگجو عبید شفیع نامی جاں بحق جنگجو یکم اپریل کو ہوئے آری باغ نوگام حملے میں ملوث تھا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوا تھا۔ انہوںنے کہا کہ جنگجوﺅں کو خود سپردگی کرنے کی کئی بار پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے صاف طور پر انکار کیا ۔ ادھر مسلح جھڑپ کے ساتھ ہی پورے ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں