روس کے شہر کازان کے اسکول میں فائرنگ، چھ بچے اور ایک استاد ہلاک

روس کے شہر کازان میں ایک مسلح شخص نے ایک اسکول پر حملہ کر دیا جس میں ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ اور اساتذہ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 21 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے پی‘ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حملے کے وقت بعض طلبہ عمارت سے نکلنے میں کامیاب رہے جب کہ دیگر وہیں پھنس گئے۔حملے کے بعد اسکول کے داخلی راستے پر درجنوں ایمبیولینسز فوری طور پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی حکام نے حملے میں چار طلبہ اور تین طالبات کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں