چین نے امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی


نئی فہرست میں امریکیوں کو چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے روکنے کاالزام
بیجنگ(یو این آئی) امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی کے درمیان چینی کمپنیوں میں امریکیوں کو سرمایہ کاری سے روکنے کیلئے بلیک لسٹڈ کمپنیوں کی فہرست میں توسیع دینے کے امریکہ اقدام پر چین نے چینی کمپنیوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے چینی کمپنیوں میں امریکیوں کو سرمایہ کاری سے روکنے کے لیے بلیک لسٹڈ کمپنیوں کی فہرست میں توسیع کے بعد چین نے امریکہ پر چینی کمپنیوں کو 'دبانے ' کا الزام لگایا اور انتقامی کارروائی کی دھمکی دی۔اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں 31 چینی کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ چین کی فوج اور سیکیورٹی اداروں مدد کررہے ہیں، اور کہا تھا کہ رواں سال کے آغاز میں اس فہرست میں مزید اداروں کو شامل کریں گے ۔ تاہم قانونی چیلنجز کے بعد جو بائیڈن کی ٹیم نے بلیک لسٹ کا جائزہ لیا اور کچھ نام حذف کرکے بالآخر اس میں توسیع کردی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں