دنیا بھر میں کرونا وائرس کا قہر جاری

37.08 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت، 172.4 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر
واشنگٹن /(ایجنسیز) پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے قہر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک 172.4 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 56 ہزار 62 ہوگئی ہے ، جبکہ 37 لاکھ آٹھ ہزار 626 افراد کی اس انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانےوالے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے ۔ تاہم یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 991 ہوگئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے لگ بھگ 5.97 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا میں متاثرہ کورونا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس میں اب تک دو کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 80 ہزار 745 سے کم ہوکر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 3380 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 082 ہوگئی ہے ۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین 18.43 لاکھ کے پار ہوچکے ہیں جبکہ 51296 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 16.86 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں اس عالمی وباءکی وجہ سے 17940 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 56،832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چیک جمہوریہ میں کورونا وائرس سے اب تک 16.63 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس عالمی وبا کی وجہ سے 30142 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.28 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 21105 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر پھر سے بڑھ رہا ہے جہاں 8.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12758 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خراب ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں