دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.28 کروڑ سے متجاوز

37.18 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ،امریکہ میں وبا کی رفتار سست ہوتی جارہی ہے
واشنگٹن /(یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس کووڈ19 کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 17.28 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37.18 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 28 لاکھ 65 ہزار 872 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 18 ہزار 720 افراد اس وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں ایک سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوئی ہے ۔ تاہم یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 57 ہزار 80 ہوگئی ہے اور 5.97 لاکھ سے زیادہ اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 114460 نئے معاملات آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کر دو کروڑ 88 لاکھ 09 ہزار 339 ہوگیا۔ اس دوران ایک لاکھ 89 ہزار 232 مریض صحت مند ہوئے ہیں جن کو شامل کرکے ملک میں اب تک دو کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار 781 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 77 ہزار 449 کم ہوکر 14 لاکھ 77 ہزار 799 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 2677 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کرتین لاکھ 46 ہزار 759 ہوگئی ہے ۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 18.50 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 51449 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 56929 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30157 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوچکے ہیں اور 21189 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہرجاری ہے جہاں 8.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12801 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں