ڈراون کو عراقی مسلح دستوں نے مار گرایا

بغداد(اسپوتنک) عراقی مغربی صوبہ انبار میں واقع عین الاسد ہوائی اڈہ پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے دو ڈراون کو عراقی مسلح دستوں نے مار گرایا ہے ۔ عراقی سرکاری نیوز چینل آئی این اے نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ نیوز چینل کے مطابق ہوائی اڈہ پر واقع فضائیہ دفاعی نظام نے سنیچر کی رات دو ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ عین الاسد ہوائی ہوائی اڈہ عراق کا واحد ایسا اڈہ ہے جس کا استعمال امریکہ کی قیادت والے بین الاقوامی اتحاد دستہ دہشت گردوں کے خلاف کرتا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں