چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ، 6 ہلاک

بیجنگ/ ایجنسیز/ چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا۔ چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں