بھارت میں کورونا شفایابی کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد

23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کوٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس دوران اتوار کو 13 لاکھ 90ہزار916 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89لاکھ 9ہزار 975ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74ہزار 399مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 76ہزار 190کم ہو کر 14لاکھ ایک زار 609 ہوگئے ہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49ہزار 186 ہوگئی ہے ، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 842 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 5889 ہوگئی ہے ۔ یہاں مزید 34کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24591 ہوگئی ہے ۔ وہیں 1398764 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8656 ، اتراکھنڈ میں 6699 ، جھارکھنڈ میں 5054، جموں و کشمیر میں 4074، آسام میں 3658، ہماچل پردیش میں 3297،اوڈیشہ میں 2994، گوا میں 2760، پڈوچیری میں 1628، منی پور میں 881، چنڈی 772، میگھالیہ میں 664، تریپورہ میں 564، ناگالینڈ میں 426، سکم میں 273، لداخ میں 195، اروناچل پردیش میں 125 ، جزائر انڈومان و نیکو بار میں 122 ،میزورم 55، لکشدیپ 38 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد فوت ہوئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں