پاکستان میں ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

اسلام آباد(ایجنسیز) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سکھر کے کمشنر شفیق احمد مہیسر نے منگل کے روز بتایا کہ امدادی ٹیموں کو ٹرین کے تباہ شدہ کوچوں سے مزید لاشوں کے ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اوروہ پانو عقیل ، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ پاکستان ریلوے کی ترجمان نازیہ جبین نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب مشرقی راولپنڈی ضلع سے آنے والی سر سید ایکسپریس ٹرین ملت ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی ، جو پٹری سے اترنے کے سبب پہلے سے ہی اسی پٹری پر موجود پر تھی۔ پاکستانی ریلوے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ٹرینوں کی کم از کم 13 بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں سات سے آٹھ کوچ مکمل طورپر تباہ ہوگئے ۔

مزید دیکهے