وادی میں سخت گرمی کے بیچ بارشوں کی پیشن گوئی

ری نگر، 8 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں سخت گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 11 سے14  جون تک بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم 10 جون تک گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 جون تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم 11 جون سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
وادی میں گذشتہ تین دنوں سے سخت گرمی پڑ رہی ہے جس سے راحت حاصل کرنے کے لئے لوگ پنکھوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں