عصمت دری معاملہ میں سزا کاٹ رہے آسا رام کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسارام ​​ کے علاج کے لئے سزا میں عارضی طور پر معطلی کی اپیل کی سماعت کو جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اجے استوگی کی ایک تعطیلی بنچ نے منگل کو متعلقہ فریقوں کے وکلا کو بتایا کہ انہیں راجستھان حکومت کی طرف سے صبح ہی جواب ملا ہے ، لہٰذا معاملہ جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم راجستھان حکومت نے آسارام ​​کے عبوری ضمانت کی منظوری کے مطالبے کی مخالفت کی، دریں اثنا عدالت نے درخواست گزار کو اس حلف نامے کا جواب دینے کی اجازت دی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں