رام دیو کے خلاف ہریانہ میں احتجاج، ڈاکٹروں اور کسانوں نے دکھائے سیاہ پرچم

بھیوانی: ڈاکٹروں اور ایلوپیتھی کے خلاف بیان بازی کرنے والے یوگا گرو کو لگاتار ڈاکٹروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز ہریانہ پہنچنے پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبران اور مختلف جمہوری تنظیموں سے جڑے لوگوں نے رام دیو کو کالے جھنڈے دکھائے۔ رام دیو ہریانہ کے بھیوانی میں کسی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔جیسے ہی لوگوں کو رام دیو کی موجودگی کا علم ہوا وہ موقع پر جمع ہو گئے۔ آئی ایم اے، ہریانہ کے صدر ڈاکٹر کرن پونیا اور ان کے ساتھی، کسان سبھا، ٹیچر یونین اور پیپلز ویمن کمیٹی وغیرہ کے کارکنان رام دیو کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں کرتار گریوال، اوم پرکاش، وزیرسنگھ اور سنتوش ڈیراوال وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر رام دیو کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کامطالبہ کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں