بابا رام دیو کو نیپال نے دیا جھٹکا، کورونیل دوا کی مارکیٹنگ پر لگائی پابندی


نیپال حکومت کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 میں کورونیل کے اثردار ہونے کے پختہ ثبوت نہیں ہیں، اس لیے اس کی مارکیٹنگ پر روک لگائی گئی ہے۔ایک طرف بابا رام دیو ہندوستان میں ایلوپیتھی طریقہ علاج سے متعلق بیان دے کر تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں، اور دوسری طرف پتنجلی کی دوا ’کورونیل‘ کو لے کر بھی انھیں جھٹکے پر جھٹکا لگ رہا ہے۔ ہندوستان میں جہاں کئی میڈیکل اداروں نے کورونیل پر انگلیاں اٹھائی ہیں، وہیں بیرون ممالک میں کورونیل کی مارکیٹنگ اور فروخت کے شعبہ میں بابا رام دیو کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پہلے تو بھوٹان نے کورونیل کے ڈسٹریبیوشن اور مارکیٹنگ پر پابندی عائد کی تھی، اور اب نیپال نے بھی پابندی لگا دی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں